کراچی ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ہفتہ کو گورنر ہاﺅس کراچی میں محمد علی تابا کی سربراہی میں معروف تاجروں کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کی کاروباری برادری کی سہولیات کیلئے اصلاحاتی عمل پر کاربند ہے۔ ہماری حکومت شاہراتی اور توانائی کے منصوبوں سمیت انفارسٹرکچر کو وسعت دینے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تاجروں کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
کراچی ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ہفتہ کو گورنر ہاﺅس کراچی میں محمد علی تابا کی سربراہی میں معروف تاجروں کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کی کاروباری برادری کی سہولیات کیلئے اصلاحاتی عمل پر کاربند ہے۔ ہماری حکومت شاہراتی اور توانائی کے منصوبوں سمیت انفارسٹرکچر کو وسعت دینے پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ یہ منصوبے ملکی معیشت کو مزید مستحکم بنانے کیلئے معاون ثابت ہوںگے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مزید مستحکم بنانے کیلئے معمول سے ہٹ کر دیئے گئے حل اور اہم مشوروں کا حکومت ہمیشہ خیر مقدم کرےگی۔ انہوںنے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت منصوبے ہمارے ملک کیلئے اہم سنگ میل ہیں اور تاجر برادری کو ان منصوبوں سے مکمل فائدہ اٹھانا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے ٹیکس بیس کو مزید وسعت دینا ہوگی اور ملکی معیشت کے فروغ کیلئے ٹیکس ادائیگی کے کلچر کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تاجر برداری اور حکومت کے درمیان رابطے مزید موثر اور تیز ہونے چاہئیں۔ تاجروں کے وفد نے وزیراعظم کا اس ملاقات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری پاکستان کی برآمدات بڑھانے کیلئے حکومت کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون پر تیار ہے۔ وفد میں فواد انور ، زین بشیر، جاوید ہیپی، آصف کاکا، شاہد سرتی، شہزاد احمد شامل تھے جبکہ وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے اقتصادی امورمفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔ قبل ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ینگ پریذیڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت محمود مولوی کر رہے تھے۔ وفد میں علی جمیل ، جمیل یوسف، خواجہ اقبال حسن، عباس ڈی خبیب، ابرار حسن، رضی الرحمن خان، ماہین رحمن، سیہل تابا، غیاث خان، امین لاکھانی، ندیم لودھی، عدنان سرفراز، محمد علی خبیب اور احمد زبیری شامل تھے۔








