اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب پاکستان کو کرپشن سے پاک ملک بنانے کے لئے پر عزم ہے جو اس کی قومی ذمہ داری ہے،مختلف سرکاری، غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی سے مل کر بدعنوانی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، نیب کے …
چیئرمین قمر زمان چوہدری کا ویانا عالمی کانفرنس میں شرکت کے بعد بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب پاکستان کو کرپشن سے پاک ملک بنانے کے لئے پر عزم ہے جو اس کی قومی ذمہ داری ہے،مختلف سرکاری، غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی سے مل کر بدعنوانی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، نیب کے نگرانی اور جائزہ کے نظام سے تمام شعبوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے، نیب کی آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کی کثیر جہتی حکمت عملی کے موثر نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویانا (آسٹریا) میں انسداد بدعنوانی کی عالمی کانفرنس میں شرکت کے بعد اپنے ایک بیان میں کیا ۔








