میٹ ہنری، نیتھن سمتھ اور مچل سینٹنر کے بعد ٹام بلنڈل بھی دوسرے ٹیسٹ سے باہر، نیوزی لینڈ سکواڈ میں مزید تبدیلیاں

ویلنگٹن۔9دسمبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو ایک اور دھچکا لگا ہے، جہاں وکٹ کیپر بلے باز ٹام بلنڈل ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 35 سالہ ٹام بلنڈل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں ان کی جگہ 25 سالہ مچل ہے اپنی ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 10 دسمبر کو بیسن ریزرو میں کریں گے۔یہ تازہ …

ویلنگٹن۔9دسمبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو ایک اور دھچکا لگا ہے، جہاں وکٹ کیپر بلے باز ٹام بلنڈل ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 35 سالہ ٹام بلنڈل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں ان کی جگہ 25 سالہ مچل ہے اپنی ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 10 دسمبر کو بیسن ریزرو میں کریں گے۔یہ تازہ جھٹکا اس وقت سامنے آیا جب میٹ ہنری، نیتھن سمتھ اور مچل سینٹنر پہلے ہی فٹنس مسائل کے باعث باقی سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے ان کی جگہ آل راؤنڈر کرسچین کلارک اور فاسٹ بولر مائیکل رے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔مچل ہے جنہوں نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 19 وائٹ بال بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں، فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھا چکے ہیں۔ کینٹربری کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے 29 میچز میں 48.58 کی اوسط سے 1895 رنز بنائے جن میں 17 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔دوسری جانب کائل جیمی سن ریڈ بال کرکٹ میں واپسی کے پروگرام کے تحت بیک روم سٹاف کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ گلین فلپس، جو حال ہی میں گروئن انجری سے صحت یاب ہوئے، پلنکٹ شیلڈ میں دو میچ کھیل کر 130 رنز اور 9 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ فلپس دوسرے ٹیسٹ کے لیے 14 رکنی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

ہیڈ کوچ راب والٹر نے مچل ہے اور نئے بولرز کی شمولیت کو سراہتے ہوئے کہامچل ہے ایک باصلاحیت نوجوان کرکٹر ہے جس نے وائٹ بال فارمیٹ میں اپنی صلاحیت ثابت کی ہے اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی اس کا ریکارڈ متاثر کن ہے۔ کلارک اور رے دونوں عمدہ ریڈ بال صلاحیتوں کے حامل ہیں اور یہ ان کے لیے اعلیٰ سطح پر اپنی مہارت دکھانے کا بہترین موقع ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 10 دسمبر سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا۔