بیجنگ +اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے پاکستان کی پائیدار اورمضبوط حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ آزمودہ اوردیرینہ سٹریٹجک تعلقات اوردوستی کو فروغ دیا جائیگا۔چین کے اخبار پیپلزڈیلی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بات حال ہی میں چین کادورہ کرنے والی پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے ساتھ ملاقات میں کہی ہے۔چین …
وانگ یی کا پاکستان کی پائیدار اورمضبوط حمایت کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
بیجنگ +اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے پاکستان کی پائیدار اورمضبوط حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ آزمودہ اوردیرینہ سٹریٹجک تعلقات اوردوستی کو فروغ دیا جائیگا۔چین کے اخبار پیپلزڈیلی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بات حال ہی میں چین کادورہ کرنے والی پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے ساتھ ملاقات میں کہی ہے۔چین کے وزیرخارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اورعظیم قربانیوں کو سراہا اورکہاکہ بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی ان کوششوں کااعتراف کرناچاہئیے۔ ملاقات میں پاک چین تعلقات کے تمام پہلوﺅں ،علاقائی وبین الاقوامی امور اورمقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا








