صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان کی کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد کرنے والے حریت رہنماﺅں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق، سید شبیر شاہ ، یاسین ملک ، آسیہ اندرابی ، مسرت عالم اور دیگر قائدین کشمیری قوم اور تحریک آزادی کے ہیروز ہیں۔ جو قید و بند …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد کرنے والے حریت رہنماﺅں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق، سید شبیر شاہ ، یاسین ملک ، آسیہ اندرابی ، مسرت عالم اور دیگر قائدین کشمیری قوم اور تحریک آزادی کے ہیروز ہیں۔ جو قید و بند کی صعوبتوں ، تشدد، جھوٹے مقدمات ، دھونس دھمکی اور ہر طرح کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود اپنے موقف پر ثابت قدم ہیں۔ بھارتی حکمران اور مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت انہیں سرنگوں کرنے کے لیے ہر حربہ آزما چکی ہے ۔ سید شبیر شاہ کو کشمیر کا نیلس منڈیلا کہنا بے جا نہ ہو گا ۔ جو اس وقت تک 30 سال کی قید بھگت چکے ہیں۔ انہوں نے ساری زندگی بھارتی پاسپورٹ صرف اس لیے حاصل نہیں کیا کہ وہ خود کو بھارتی شہری لکھنا یا کہلانا پسند نہیں کرتے ۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی عزائم اور حریت رہنماﺅں کے خلاف ہتھکنڈوں کے حوالے سے ہمارا حکومت پاکستان اور دفتر خارجہ کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے ۔ بھارتی آئین کی دفعات 370 اور 35 اے کے خاتمے کے پیچھے بھارتی حکمرانوں کے خطرناک عزائم پوشیدہ ہیں۔ وہ ان دفعات کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے کنونیئر فیض نقشبندی ، محمود احمد ساغر اور عبدالحمید لون پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

Leave a Reply