وفاقی وزیر برجیس طاہر کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بے دریغ پرتشدد کاروائیوں کی مذمت

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بے دریغ پرتشدد کاروائیوں کی مذمت اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بے دریغ پرتشدد کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے …

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بے دریغ پرتشدد کاروائیوں کی مذمت

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بے دریغ پرتشدد کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے زیادہ دیر تک معصوم اور نہتے کشمیریوں کو محکوم نہیں رکھ سکتا اور کشمیری جلد بھارت سے اپنا حق خودارادیت چھین کر رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے چند جنرلز کا خود یہ ماننا ہے کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں بے پناہ حمایت حاصل ہے اوربھارت فوجی طاقت سے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے ایک بھارتی ریٹائرڈ جنرل کے حالیہ انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنرل (ر) ڈی ایس ہوڈا نے یہ تسلیم کیا ہے کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں موجودہ پالیسی کسی صورت میں کامیاب نہیں ہوسکتی اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل ڈھوندنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود بھارت مقبوضہ کشمیر میں سالہا سال سے اپنی پرتشدد کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس میں لاکھوں کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پچھلی سات دہائیوں سے بھارت کی یہ کوشش رہی ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی کی صورتحال کو تبدیل کرکے وہاں کے حالات کو بھارت کے حق میں بنایا جائے جس میں اُسے آج تک ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت آج بھی مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے قتل عام ودیگر ہتھکنڈوں سے مقبوضہ وادی کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن اس کے باوجود مقبوضہ وادی میں عوام کی پاکستان کے ساتھ وابستگی اور بھارت سے نفرت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply