سرگودھا ۔ 09 دسمبر (اے پی پی):سپورٹس ڈپارٹمنٹ سرگودھا کے زیرِ اہتمام انٹر کالجز اور انٹر سکولز بیڈ منٹن چیمپئن شپ 11 دسمبر 2025ء کو اسپورٹس جمنیزیم میں منعقد ہوگی۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور نے تمام ٹیموں کے منیجرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں کی سولہ ٹیموں نے چیمپئن شپ کے لیے رجسٹریشن کروا لی ہے۔ …
سرگودھا ،انٹر کالجز اور انٹر سکولز بیڈ منٹن چیمپئن شپ 11 دسمبرکواسپورٹس جمنیزیم میں منعقد ہوگی

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 09 دسمبر (اے پی پی):سپورٹس ڈپارٹمنٹ سرگودھا کے زیرِ اہتمام انٹر کالجز اور انٹر سکولز بیڈ منٹن چیمپئن شپ 11 دسمبر 2025ء کو اسپورٹس جمنیزیم میں منعقد ہوگی۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور نے تمام ٹیموں کے منیجرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں کی سولہ ٹیموں نے چیمپئن شپ کے لیے رجسٹریشن کروا لی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ تمام میچز ناک آؤٹ سسٹم کے تحت کھیلے جائیں گے، جس میں ہارنے والی ٹیم براہ راست ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔ ڈی ایس او صائمہ منظور نے چیمپئن شپ کے قواعد و ضوابط سے متعلق ٹیموں کے آفیشلز کو مکمل بریفنگ بھی دی اور بہترین اور منظم مقابلوں کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی۔ چیمپئن شپ کے حوالے سے کھلاڑیوں اور کوچز میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔







