ڈپٹی کمشنر کی جانب سے عالمی سنوکر چیمپئن اسجد اقبال کے لئے جم خانہ کلب کا خصوصی اجازت نامہ اور انٹری کارڈ جاری

سرگودھا۔ 09 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کی جانب سے عالمی سنوکر چیمپئن اسجد اقبال کے لئے جم خانہ کلب کا خصوصی اجازت نامہ اور انٹری کارڈ جاری کو جم خانہ کلب میں پریکٹس کی باضابطہ اجازت دے دی گئی ہے۔ اسجد اقبال نے دو روز قبل ڈپٹی کمشنر، کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم سے ملاقات میں بتایا تھا کہ مالی مشکلات کے سبب وہ کسی نجی سنوکر کلب میں پریکٹس …

سرگودھا۔ 09 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کی جانب سے عالمی سنوکر چیمپئن اسجد اقبال کے لئے جم خانہ کلب کا خصوصی اجازت نامہ اور انٹری کارڈ جاری کو جم خانہ کلب میں پریکٹس کی باضابطہ اجازت دے دی گئی ہے۔ اسجد اقبال نے دو روز قبل ڈپٹی کمشنر، کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم سے ملاقات میں بتایا تھا کہ مالی مشکلات کے سبب وہ کسی نجی سنوکر کلب میں پریکٹس جاری نہیں رکھ سکتے، اس لیے انہیں جم خانہ کلب میں پریکٹس کی اجازت دی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے ان کی درخواست سنتے ہی فوری احکامات جاری کیے، جس کے بعد اسجد اقبال کے لیے جم خانہ کلب کا خصوصی اجازت نامہ اور انٹری کارڈ جاری کر دیا گیا ہے۔ اسجد اقبال نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت ان کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مزید محنت کریں گے اور اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔