اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں سیاسی رہنمائوں کو مسلم لیگ ن میں شامل کرنے کا اختیار مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے پاس ہے،الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی …
مختلف سیاسی شخصیا ت کے رابطے جاری ہیں،پارٹی میں شامل ہونے والے رہنمائوں کے نام وقت آنے پر واضح کئے جائیں گے،انجینئر امیر مقام

مزید خبریں
اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں سیاسی رہنمائوں کو مسلم لیگ ن میں شامل کرنے کا اختیار مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے پاس ہے،الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔
منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے،الیکشن کمشنر کی تقرری پر وزیراعظم اور اپوزیشن کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن مشاورت سے نام بھیجیں،بہتر نتائج آئیں گے،سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کی تقرری پر تفصیلی مشاورت کی گئی،وزیراعظم کو بھی صبح اس معاملے پر بریف کیا گیا۔
وزیر امور کشمیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنمائوں کی وزیر امور کشمیر سے ملاقات ہوئی ہے،سیاسی رہنمائوں کو جماعت میں شامل کرنے کا اختیار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے پاس ہے،بہت سے سیاسی رہنما جلد مسلم لیگ ن میں شامل ہوں گے۔
وزیر امور کشمیر نے کہا کہ مختلف سیاسی شخصیات کے رابطے جاری ہیں،پارٹی میں شامل ہونے والے رہنمائوں کے نام وقت آنے پر واضح کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میر اکبر سمیت دیگر رہنمائوں سے مشاورت جاری ہے،نئے لوگ شامل ہو رہے ہیں، سلسلہ جاری رہے گا۔








