لاہور۔9دسمبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کی پالیسی کے نتیجے میں یورپ میں پاکستان کی برآمدات میں 80فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ یورپی ممالک کی پاکستان میں برآمدات میں بھی 60 فیصد اضافہ ہوا ہے، بزنس کمیونٹی کی مثبت تجاویزکا خیر مقدم کرتا ہوں، بزنس کمیونٹی کاملکی معیشت میں اہم کردارہےان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن …
بزنس کمیونٹی کی مثبت تجاویزکا خیر مقدم کرتا ہوں، کاروباری برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، بلاول بھٹو زرداری کا ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس لاہور میں خطاب

مزید خبریں
لاہور۔9دسمبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کی پالیسی کے نتیجے میں یورپ میں پاکستان کی برآمدات میں 80فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ یورپی ممالک کی پاکستان میں برآمدات میں بھی 60 فیصد اضافہ ہوا ہے، بزنس کمیونٹی کی مثبت تجاویزکا خیر مقدم کرتا ہوں، بزنس کمیونٹی کاملکی معیشت میں اہم کردارہےان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، چین پاکستانی اشیا کو اپنے ملک میں متعارف کرانا چاہتا ہے، وزیراعظم اوران کی ٹیم معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل آفس لاہور میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور بزنس کمیونٹی کے درمیان ہمیشہ مضبوط اور بامقصد تعلقات رہے ہیں، فیڈریشن چیمبرکی پیش کردہ تجاویز نہایت قابلِ قدر ہیں اور پیپلز پارٹی اس کے پالیسی ایڈوائزری بورڈز کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے جی ایس پی پلس کے حوالے سے بتایا کہ اس پالیسی کے نتیجے میں یورپ میں پاکستان کی برآمدات میں 80فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ یورپی ممالک کی پاکستان میں برآمدات میں بھی 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے پنجاب کی بزنس کمیونٹی سے کچھ سیکھنے کاموقع ملے، بزنس کمیونٹی کی مثبت تجاویزکا خیر مقدم کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کاملکی معیشت میں اہم کردارہے، تاجر برادری کے مسائل حل کرانے میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فخر ہے ہم چین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم بھی بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں، تاجر برادری برآمدات بڑھانے کی کوشش کرے، ہم سب چاہتے ہیں پاکستان کے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے ڈنڈے کے زور پر معیشت چلانے کی کوشش کی، ملکی معیشت ڈنڈے کے زور پر نہیں چل سکتی، پیار سے چلتی ہے۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ بجلی کے مسائل آج کے نہیں ہیں، وزیراعظم اوران کی ٹیم معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے، ہم نے خیرپور اکنامک زون بنایا جو ترقی کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر چیز آئی ایم ایف پر نہیں ڈال سکتے، ہمیں اکنامک زونز کو بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، وفاقی حکومت کیساتھ مل کر مشکلات کو دور کریں گے، وزیراعظم ملکی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے صوبوں تک کاروبارکووسعت ملے گی، پرائیویٹ سیکٹرکیساتھ مل کر کام کرنے سے معیشت کو تقویت ملے گی،وسائل کوبروئے کارلاکرملکی معیشت کومضبوط سے مضبوط تربنانا ہوگا۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی ڈسٹرکٹ اینڈ سیکٹرول اکانومی پر کام کررہی ہے۔
ملکی معیشت میں بہتری کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اور شرح سود میں کمی لانے کی اشد ضرورت ہے۔تقریب سے یوبی جی کے سرپرست اعلی ایس ایم تنویر،نائب صدر ذکی اعجاز، یوبی جی کے سینئر وائس چیئرمین مومن علی ملک و دیگر نے بھی خطاب کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خاں،نائب صدر ایف پی سی سی آئی عبدالمہمن،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،قاسم گیلانی،حیدر گیلانی و دیگر نے بھی شرکت کی۔








