35ویں نیشنل گیمز کراچی میں دلچسپ مقابلے جاری :پنجاب کی کراٹے، جمناسٹک، فنسنگ اور ریسلنگ میں گولڈ میڈلز میں جیت

لاہور۔9دسمبر (اے پی پی):35ویں نیشنل گیمز کراچی میں منگل کے روز دلچسپ مقابلے جاری رہے ، پنجاب نے کراٹے، جمناسٹک، فنسنگ اور ریسلنگ میں گولڈ میڈلز جیت لئے ،کراٹے مائنس 55کلوگرام کیٹیگری میں پنجاب کی زارا مائنس 60کلوگرام کیٹیگری میں پنجاب کی حمنہ جاویدنے گولڈ میڈلز جیت لئے جبکہ ریسلنگ میں پنجاب کے محمد عبداللہ نے70کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل ، جمناسٹک میں پنجاب کے محمد وقاص نے گولڈ میڈل …

لاہور۔9دسمبر (اے پی پی):35ویں نیشنل گیمز کراچی میں منگل کے روز دلچسپ مقابلے جاری رہے ، پنجاب نے کراٹے، جمناسٹک، فنسنگ اور ریسلنگ میں گولڈ میڈلز جیت لئے ،کراٹے مائنس 55کلوگرام کیٹیگری میں پنجاب کی زارا مائنس 60کلوگرام کیٹیگری میں پنجاب کی حمنہ جاویدنے گولڈ میڈلز جیت لئے

جبکہ ریسلنگ میں پنجاب کے محمد عبداللہ نے70کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل ، جمناسٹک میں پنجاب کے محمد وقاص نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلئے، سوئمنگ میں پنجاب نے ایک سلور اور4براؤنز میڈل جیت لئے، بوائز نے 4×100فری سٹائل ریلے میں سلور میڈل ،200میٹر بریسٹ سٹروک میں براؤنز میڈل حاصل کئے اسی طرح گرلز 50میٹر بٹرفلائی میں رانیہ عدنان خان براؤنز ، 100میٹر فری سٹائل شازنہ شاہد نے براؤنز جبکہ4×100میٹر فری سٹائل ریلے میں پنجاب کی گرلز نے براؤنز میڈل لیا،پنجاب نے تائیکوانڈو میں اب تک 8سلور اور 8براؤنز میڈل اپنے نام کرلئے ہیں،ریسلنگ میں فراز خان نے چاندی جبکہ رانا فیضا ن نے 92کلوگرام کیٹیگری میں براؤنز میڈل جیت لئے،

ایمان فاطمہ نے ویٹ لفٹنگ 53کلوگرام کیٹیگر ی میں براؤنز میڈل اپنے نام کیا۔بیڈمنٹن میں رضا علی عابد نے آرمی کے سدید انجم بشیر کو 3-0 ، جلیس کونین نے گلگت بلتستان کے اکرام اللہ کو2-0،ایمل منیب نے خیبرپختونخواہ کی لائبہ مشتاق کو2-0، حمیمہ عثمان نے آزاد جموں کشمیر کی مدیحہ الیاس کو2-0 سے ہراکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔