الپائن کلب آف پاکستان کے زیراہتمام ’’انٹرنیشنل مائونٹین ڈے‘‘ کے حوالے سے راک اینڈ سپورٹس کلائمبنگ مقابلوں کا انعقاد

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):الپائن کلب آف پاکستان نے ’’انٹرنیشنل مائونٹین ڈے‘‘ کے حوالے سے اسلام آباد میں راک اینڈ سپورٹس کلائمبنگ مقابلوں کا انعقاد کیا جس میں پاکستان سپورٹس بورڈ میں قائم الپائن کلائمبنگ وال پر ہونے والے اس ایونٹ میں جاپانی سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری نوبوکونی شنوہارا، الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری قرار حیدری، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام، الپائن کلب کے عہدیداران اور قومی کلائمبرز نے …

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):الپائن کلب آف پاکستان نے ’’انٹرنیشنل مائونٹین ڈے‘‘ کے حوالے سے اسلام آباد میں راک اینڈ سپورٹس کلائمبنگ مقابلوں کا انعقاد کیا جس میں پاکستان سپورٹس بورڈ میں قائم الپائن کلائمبنگ وال پر ہونے والے اس ایونٹ میں جاپانی سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری نوبوکونی شنوہارا، الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری قرار حیدری، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام، الپائن کلب کے عہدیداران اور قومی کلائمبرز نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی فرسٹ سیکرٹری نوبوکونی شنوہارا نے الپائن کلب کو مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جاپان اور پاکستان کے درمیان کوہ پیمائی کے شعبے میں دہائیوں پر محیط تعلقات موجود ہیں اور ہر سال کئی جاپانی کوہ پیما قراقرم رینج کا رخ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپیڈ کلائمبنگ نے 2020 اولمپکس میں باقاعدہ اولمپک سپورٹ کے طور پر آغاز کیا جس میں جاپانی ایتھلیٹس نے بھرپور حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان اور جاپان کے کلائمبرز مستقبل میں نہ صرف ایک ساتھ مقابلہ کریں گے بلکہ اس کھیل میں ترقی بھی حاصل کریں گے۔