لاہور۔10دسمبر (اے پی پی):پنجاب پولیس کے ملازمین، ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید26 لاکھ31 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جونیئر پٹرولنگ آفیسر سعادت خان کو بلڈ کینسر کے علاج معالجے کیلئے5 لاکھ روپے فنڈز جاری کئے گئے،کانسٹیبل حسنین حیدر کو آنکھوں کے علاج معالجے کیلئے3 لاکھ روپے دئیے گئے، اے ایس آئی عمران احمد کو بیوی کے کینسر کے علاج معالجے …
پنجاب پولیس کے ملازمین و اہل خانہ کے علاج معالجہ کے لئے 26 لاکھ روپے کا اجرا

مزید خبریں
لاہور۔10دسمبر (اے پی پی):پنجاب پولیس کے ملازمین، ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید26 لاکھ31 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جونیئر پٹرولنگ آفیسر سعادت خان کو بلڈ کینسر کے علاج معالجے کیلئے5 لاکھ روپے فنڈز جاری کئے گئے،کانسٹیبل حسنین حیدر کو آنکھوں کے علاج معالجے کیلئے3 لاکھ روپے دئیے گئے، اے ایس آئی عمران احمد کو بیوی کے کینسر کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فنڈز جاری کئے، اے ایس آئی اظہر حسین کو شوگر کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، ترجمان نے بتایا کہ کانسٹیبلز عبدالطیف، سیف اللہ، سکیورٹی کانسٹیبل احتشام الحق کو علاج معالجے کیلئے لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کئے۔
ریٹائرڈ اسسٹنٹ دائریکٹر محمود الہی، کانسٹیبلز محمد عرفان، محسن صغیر کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر3 لاکھ25 ہزار روپے دئیے گئے، ریٹائرڈ ڈی ایس پی زاہد عباس، ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان، سکیورٹی کانسٹیبل علی حسین کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر2 لاکھ5 ہزار روپے دئیے گئے، جونیئر کلرک محمد عثمان، کانسٹیبل ظہیر عباس، واشر مین محمد رمضان، باربر محمد ارشد کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر2 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجرا کی منظوری دی، انہوں نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔








