اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےسوار محمد حسین شہید ( نشانِ حیدر ) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 1971 کی جنگ میں دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جس بے مثال دلیری سے وطن کا دفاع کیا وہ تاریخ کا روشن باب ہے۔بدھ کو سوار محمد حسین شہید( نشان حیدر ) کی برسی کے موقع …
سوار محمد حسین شہید نشانِ حیدر نے 1971 کی جنگ میں جس دلیری سے وطن کا دفاع کیا وہ تاریخ کا روشن باب ہے،وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےسوار محمد حسین شہید ( نشانِ حیدر ) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 1971 کی جنگ میں دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جس بے مثال دلیری سے وطن کا دفاع کیا وہ تاریخ کا روشن باب ہے۔بدھ کو سوار محمد حسین شہید( نشان حیدر ) کی برسی کے موقع پر ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے بہادر سپوت کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں ،خطرات کی پرواہ کیے بغیر گولہ بارود پہنچانا، زخمی ساتھیوں کو محفوظ مقام پر منتقلی اور دشمن کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرنا آپ کی شجاعت کی زندہ مثال ہے، آپ نے مادرِ وطن کی خاطر اپنی جان قربان کر کے ثابت کیا کہ شہادت کا جذبہ ایمان اور غیرت سے جنم لیتا ہے۔قوم ہمیشہ اپنے اس ہیرو کی بہادری اور خدمت کو سلام پیش کرتی رہے گی۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔








