اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام 200 سکولوں کی اپگریڈیشن اور مرمت کا کام آئندہ ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا‘ وائٹ بورڈز ،فلٹریشن پلانٹس،واٹر کولرز ،وائٹ واش وغیرہ سمیت جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر طارق مسعود نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات پروگرام کے پہلے …
وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر طارق مسعود کی ”اے پی پی“ سے بات چیت
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام 200 سکولوں کی اپگریڈیشن اور مرمت کا کام آئندہ ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا‘ وائٹ بورڈز ،فلٹریشن پلانٹس،واٹر کولرز ،وائٹ واش وغیرہ سمیت جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر طارق مسعود نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات پروگرام کے پہلے مرحلہ میں تقریباً23 سکولوں کی تزئین وآرائش کی گئی جبکہ دوسرے مرحلہ میں 200 سکولوں کی اپ گریڈیشن اور مرمت کا کام آئندہ ماہ کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ابتدئی طور پر دیہی علاقوں کے سکولوں اور کالجوں کی سہولیات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ کوآرڈینیٹر نے کہا کہ شہری علاقوں کے بیشتر سکول تیسرے مرحلہ میں اپ گریڈ ہوں گے جسے رواں سال دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تقریباً223 سکولوں اور کالجوں بالخصوص طالبات کے سکولوں کو پہلے ہی سینی ٹیشن اور نئے واش رومز کی سہولیات فراہم کی جاچکی ہیں۔تیسرے مرحلہ کا پی سی ون مکمل کیا جارہا ہے۔








