اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں دو بار کورم کی نشاندہی کی گئی۔پہلی بار کورم کی نشاندہی اقبال آفریدی نے کی اور گنتی کرنے پر کورم پورا نکلا۔بعد ازاں دوبارہ انہوں نے کورم کی نشاندہی کی اور اس وقت ایوان میں 63 ارکان موجود تھے،کورم پورا نہ ہونے پر …
قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

مزید خبریں
اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں دو بار کورم کی نشاندہی کی گئی۔پہلی بار کورم کی نشاندہی اقبال آفریدی نے کی اور گنتی کرنے پر کورم پورا نکلا۔بعد ازاں دوبارہ انہوں نے کورم کی نشاندہی کی اور اس وقت ایوان میں 63 ارکان موجود تھے،کورم پورا نہ ہونے پر صدرنشیں علی زاہد نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کے احکامات پڑھ کر سنائے۔








