بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو مارچ 2026 سے ڈیجیٹل والٹ کے تحت گھر بیٹھے ادائیگیاں ہوں گی، عمران احمد شاہ

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو مارچ 2026 سے ڈیجیٹل والٹ کے تحت گھر بیٹھے ادائیگیاں ہوں گی۔اس سے کرپشن اور قطاروں کا خاتمہ ہوگا،شہبازشریف کا یہ عہد ہے کہ کرپشن کا ہر سطح پر خاتمہ کریں گے۔بدھ کو قومی اسمبلی وقفہ سوالات کے دوران داور کنڈی کے سوال کے جواب میں …

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو مارچ 2026 سے ڈیجیٹل والٹ کے تحت گھر بیٹھے ادائیگیاں ہوں گی۔اس سے کرپشن اور قطاروں کا خاتمہ ہوگا،شہبازشریف کا یہ عہد ہے کہ کرپشن کا ہر سطح پر خاتمہ کریں گے۔بدھ کو قومی اسمبلی وقفہ سوالات کے دوران داور کنڈی کے سوال کے جواب میں عمران حسین شاہ نے بتایا کہ مارچ 2026 سے ڈیجیٹل والٹ کا آغاز ہورہا ہے،ایک کروڑ اکائونٹ بن چکے ہیں،فون سمیں تقسیم ہونی ہیں۔اس اقدام سے خواتین کو قطاروں میں کھڑے ہونے سے نجات مل جائے گی۔

شرمیلا فاروقی کے سوال کے جواب میں عمران احمد شاہ نے بتایا کہ حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر کا وزارتوں کو شئیر نہیں ملتا۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دوسرا بڑا حصہ ہے،716 ارب روپے مختص کئے ہیں،یہ اپنی نوعیت کا اہم پروگرام ہے،جس کے تحت ہم اپنے مستحق افراد کو مالی معاونت کررہے ہیں،اس کے آنے والے دنوں میں اہم اثرات مرتب ہوں گے۔سحر کامران کے سوال کے جواب میں عمران احمد شاہ نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پاکستان بیت المال مے درمیان 2023 میں معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ڈیٹا شئیرنگ ہوتی ہے،

اس کے تحت 40 ہزار کیسز چیک ہوئے،8 ہزار ڈبل تھے اور وہ نکالے گئے،اس میں آگےچل کر مزید بہتری آئے گی۔نبیل احمد گبول کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف تمام اداروں میں شفافیت کے خواہشمند ہیں،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈیجیٹل والٹ سے مارچ 2026 میں لائنوں کا خاتمہ اور شفافیت یقینی ہوگی،ہمارے دور حکومت میں کوئی کرپشن نہیں ہوگی۔

 

مزید خبریں