وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار 7ستمبر کو دو روزہ دورے پر چین جائیں گے

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار 7ستمبر کو دو روزہ دورے پر چین جائیں گے‘ سنٹرل ایشیاءریجنل اکنامک انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب اور دوسرے کارک تھنک ٹینک فورم میں شرکت کریں گے اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر سنٹرل ایشیاءریجنل اکنامک انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریباور دوسرے کارک تھنک ٹینک فورم میں شرکت کے لئے 7ستمبر کو دو …

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار 7ستمبر کو دو روزہ دورے پر چین جائیں گے‘ سنٹرل ایشیاءریجنل اکنامک انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب اور دوسرے کارک تھنک ٹینک فورم میں شرکت کریں گے

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر سنٹرل ایشیاءریجنل اکنامک انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریباور دوسرے کارک تھنک ٹینک فورم میں شرکت کے لئے 7ستمبر کو دو روزہ دورے پر چین جائیں گے۔ یہ تقریبات 7اور8ستمبر کو ارومچی میں ہوں گیں۔انہیں اس دورہ کی دعوت چینی ہم منصب ژیاو جیو نے دی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ان دونوں پروگراموں میں شرکت کے لئے ان کے چینی ہم منصب نے باضابطہ دعوت نامہ ارسال کیا ہے، انہوں نے اسحاق ڈار کی کارک انسٹیٹیوٹ کے لئے مسلسل اور مضبوط تعاون کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک اورکارک کے تمام ممبر ز کی شبانہ ورز محنت اور عزم سے اس ادارہ کے قیام کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس اہم پروگرام میں مدعو کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply