اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی)وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر دیہی علاقوں میں شہری سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں کا آغاز کر دیا ہے جس کی بدولت اسلام آباد کے دور دراز علاقوں میں بھی یکساں سہولیات میسر ہوں گی، موجودہ حکومت کے دور میں اسلام آباد میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے جو گزشتہ تمام …
وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی)وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر دیہی علاقوں میں شہری سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں کا آغاز کر دیا ہے جس کی بدولت اسلام آباد کے دور دراز علاقوں میں بھی یکساں سہولیات میسر ہوں گی، موجودہ حکومت کے دور میں اسلام آباد میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے جو گزشتہ تمام حکومتوں کے دور میں نہیں ہوئے، عوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے جس پر انتہائی تن دہی اور ایمانداری سے عملدرآمد کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے کیڈ نے تلہاڑ اور گوکینہ کے دیہاتوں میں سڑکوں کے افتتاح،پلوں کی تعمیر اور بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت نے ان علاقوں میں بنیادی صحت کی ڈسپنسریوں کو بھی فعال بنانے اور ان میں عملہ اور ادویات کی موجودگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیئے تاکہ معمولی امراض کیلئے علاقے کی لوگوں کو شہر کے بڑے ہسپتالوں کا رخ نہ کرنا پڑے،ان ڈسپنسریوں کو بڑے ہسپتالوں سے لنک کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب میں اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے۔ مسلم مما لک پاکستان کو ایک سربراہ ملک کے طور پر دیکھتے ہیں۔پاکستان میں پیش آنے والی مشکلات پر برادر اسلامی ممالک کو تشویش ہے۔








