اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں افراتفری اور جلاؤ گھیراؤ چاہتی ہے۔عوام کے سامنے جھوٹی مظلومیت کا لبادہ اوڑھ کر ملک اور افواج پاکستان کا امیج تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے،پی ٹی آئی کا بیانیہ ملک اور افواج کے خلاف ہے جس کے ذریعے نفرت کے بیج بوئے …
پی ٹی آئی ملک میں افراتفری اور جلاؤ گھیراؤ چاہتی ہے، معرکہ حق کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی ہو رہی ہے، عون چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں افراتفری اور جلاؤ گھیراؤ چاہتی ہے۔عوام کے سامنے جھوٹی مظلومیت کا لبادہ اوڑھ کر ملک اور افواج پاکستان کا امیج تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے،پی ٹی آئی کا بیانیہ ملک اور افواج کے خلاف ہے جس کے ذریعے نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں۔معرکہ حق کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی ہو رہی ہے، یہ ٹولہ نہیں چاہتا کہ ملک میں استحکام آئے اور یہ ترقی کرے،ہم ان کا مقابلہ اور انہیں بے نقاب کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی منزہ حسن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
عون چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک دشمن بیانیہ اپنائے ہوئے ہے،باہر بیٹھے ان کے حمایتی جھوٹے اور ملک دشمن بیانئے کے ذریعے عوام کو گمراہ اور ملک کو عدم استحکام کا شکارکرنے کی سازش کر رہے ہیں،معرکہ حق کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی عزت و احترام میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو پذیرائی مل رہی ہے،آج ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور ملک ترقی کر رہا ہےجو پی ٹی آئی کو ہضم نہیں ہو رہی ہے کیونکہ یہ گروہ بالکل نہیں چاہتا کہ ملک ترقی کرے اور یہاں امن و سکون ہو،عوام کو سوچنا اور انہیں پہچاننا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کشمیر اور غزہ پر احتجاج کیوں نہیں کرتے ، انہیں عوام کے مسائل کی کوئی فکر نہیں ہے، یہ غیر سنجیدہ لوگ ہیں جنہیں صرف ایک شخص کی فکر ہے،عوام انہیں اپنے مسائل کے حل کیلئےمنتخب کرکے اسمبلیوں میں بھیجتے ہیں مگر یہ استعفے دے کر اسمبلیوں سے باہر آ جاتے ہیں۔ انہوں نے ملک کے خلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، ایک شخص کو رہا کرانے کیلئے پارٹی اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ ملک کے خلاف سازشیں کرنا شروع ہو گئی ہے۔ہم ان کی سازشوں کا مقابلہ کریں گے اور انہیں دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔







