پاکستان عالمی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے پرعزم ،اس مقصد کے لیے بین الاقوامی سطح پر مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں،وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی

روم ۔11دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے،اس مقصد کے لیے بین الاقوامی سطح پر مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں ۔جمعرات کو وزارت قومی ورثہ و ثقافت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اورنگزیب خان کھچی نے ان خیالات کا اظہار روم میں انٹرنیشنل سینٹر فار سٹڈی آف پریزرویشن اینڈ …

روم ۔11دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے،اس مقصد کے لیے بین الاقوامی سطح پر مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں ۔جمعرات کو وزارت قومی ورثہ و ثقافت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اورنگزیب خان کھچی نے ان خیالات کا اظہار روم میں انٹرنیشنل سینٹر فار سٹڈی آف پریزرویشن اینڈ ریسٹوریشن آف کلچرل پراپرٹی (آئی سی سی آر او ایم) کی جنرل اسمبلی کے 34ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات اور مسلح تنازعات کے بڑھتے خطرات کے پیشِ نظر عالمی ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کے لیے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں، پاکستان آنے والی نسلوں کے لیے مشترکہ ورثے کے تحفظ بارے آئی سی سی آر او ایم کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے پرعزم ہے۔وفاقی وزیر نے آئی سی سی آر او ایم کے فلیگ شپ پروگراموں جیسے ورلڈ ہیریٹیج لیڈرشپ، ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ اور نوجوانوں کی شمولیت میں پاکستان کی بھرپور شرکت کو اجاگر کیا۔انہوں نے آئی سی سی آر او ایم کی سٹریٹجک ترجیحات 2026-2031 کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے جنوب-جنوب تعاون میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وفاقی وزیر نے سیلاب کے بعد پاکستان کے ثقافتی ورثے کی بحالی کے تجربات بھی اجلاس کے شرکا کے ساتھ شیئر کیے جنہیں سراہا گیا۔آئی سی سی آر او ایم کے اجلاس میں وزیر ثقافت اورنگزیب خان کھچی کی شرکت پاکستان کی وسیع تر ثقافتی سفارت کاری کا حصہ ہے۔ ان کی حالیہ شرکت او آئی سی کلچرل فیسٹیول (باکو) سمیت مختلف بین الاقوامی فورمز میں پاکستان کے بڑھتے کردار کو اجاگر کرتی ہے ، اس دورے سے قومی سطح پر ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے تکنیکی معاونت اور علمی تبادلے کے نئے راستے کھلنے کی توقع ہے۔