پشاور۔ 11 دسمبر (اے پی پی):چارسدہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاہ پسند کلے میں تعینات دو معلمات کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ پڑانگ کی حدود میں دارالعلوم کے قریب پیش آیا جہاں ڈیوٹی پر جانے والی پرائمری سکول کی2خواتین ٹیچرز پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ٹیچر موقع پر جبکہ …
چارسدہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے سرکاری سکول کی دو معلمات کو قتل کر دیا

مزید خبریں
پشاور۔ 11 دسمبر (اے پی پی):چارسدہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاہ پسند کلے میں تعینات دو معلمات کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ پڑانگ کی حدود میں دارالعلوم کے قریب پیش آیا جہاں ڈیوٹی پر جانے والی پرائمری سکول کی2خواتین ٹیچرز پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ٹیچر موقع پر جبکہ دوسری ہسپتال میں پہنچ کر دم توڑ گئی۔جاں بحق ہونے والی معلمات کی شناخت صدارات بنت صواب گل ساکن پڑانگ سافر خیل اور نادیہ بیگم زوجہ اعظم جان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔ دونوں خواتین ٹیچرز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاہ پسند کلے میں تعینات تھیں۔








