سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمنٹ لاجز کا دورہ،تعمیراتی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعرات کو پارلیمنٹ لاجز کا دورہ کیا ، وزیر مملکت برائے داخلہ و انسدادِ منشیات طلال چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے ، سردار ایاز صادق نے104 اضافی فیملی سوئٹس کے تعمیراتی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور زیر تعمیر ماڈل پراجیکٹ کا معائنہ کیا،یہ منصوبہ 2011 میں شروع اور 2013 میں مکمل ہونا تھا ۔ قومی …

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعرات کو پارلیمنٹ لاجز کا دورہ کیا ، وزیر مملکت برائے داخلہ و انسدادِ منشیات طلال چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے ، سردار ایاز صادق نے104 اضافی فیملی سوئٹس کے تعمیراتی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور زیر تعمیر ماڈل پراجیکٹ کا معائنہ کیا،یہ منصوبہ 2011 میں شروع اور 2013 میں مکمل ہونا تھا ۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی درخواست پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فنڈز کے اجرا کے احکامات جاری کئے اوران کی انتھک کاوشوں کی بدولت گزشتہ دہائی سے رکا ہوا تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہوا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے سی ڈی اے کو معیار اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کو رہائش کے مسائل کا سامنا ہے،منصوبے کی بروقت تکمیل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سپیکر سردار ایاز صادق کی خصوصی نگرانی سے منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے ۔