لاہور۔11دسمبر (اے پی پی):چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علائوالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے راوی ٹائون کا دورہ کیا۔ دورہ وزیراعلی کی ہدایات کے تحت فیلڈ مانیٹرنگ کے مسلسل عمل کو مضبوط بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی کا معیار بہتر کرنے کے سلسلے میں تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر اور متعلقہ حکام نے انہیں ریونیو ریکوری، قیمتوں کی نگرانی، انسداد تجاوزات مہم، لینڈ ریکارڈ کی بہتری، …
بریگیڈیئر بابر علائوالدین کا راوی ٹائون کادورہ،عملے کی فیلڈ ذمہ داریوں کا جائزہ

مزید خبریں
لاہور۔11دسمبر (اے پی پی):چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علائوالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے راوی ٹائون کا دورہ کیا۔ دورہ وزیراعلی کی ہدایات کے تحت فیلڈ مانیٹرنگ کے مسلسل عمل کو مضبوط بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی کا معیار بہتر کرنے کے سلسلے میں تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر اور متعلقہ حکام نے انہیں ریونیو ریکوری، قیمتوں کی نگرانی، انسداد تجاوزات مہم، لینڈ ریکارڈ کی بہتری، صفائی کی صورتحال اور سروس ڈلیوری سے متعلق جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرپرسن نے روزانہ کارکردگی ریکارڈ، شکایات کے ازالے کے نظام اور عملے کی فیلڈ ذمہ داریوں کا جائزہ لیا۔
چیئرپرسن نے واضح کیا کہ پینڈنگ کیسز کو جلد نمٹانا ناگزیر ہے۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی فیلڈ میں موجودگی اور موثر کارروائی نظر آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر، ایس ڈی ای او پیرا فورس کی ٹیم کی جانب سے پیش کیے گئے انتظامی اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ راوی ٹائون کی انتظامیہ اپنے طرز عمل میں شفافیت، ذمہ داری اور بہتر کوآرڈینیشن کے ذریعے شہریوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔







