سرگودھا۔ 11 دسمبر (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے کومبنگ آپریشن کا آغاز کر دیا ۔ضلع کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ دوران آپریشن رہائشی مکانات، ہوٹلز،ویگن اڈا جات،د کانوں کی تلاشی لی گئی اور افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی۔ کومبنگ آپریشن میں سکیورٹی برانچ، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ اورحساس اداروں …
سرگودہا پولیس نےسکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے کومبنگ آپریشن شروع کر دیا

مزید خبریں
سرگودھا۔ 11 دسمبر (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے کومبنگ آپریشن کا آغاز کر دیا ۔ضلع کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ دوران آپریشن رہائشی مکانات، ہوٹلز،ویگن اڈا جات،د کانوں کی تلاشی لی گئی اور افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی۔ کومبنگ آپریشن میں سکیورٹی برانچ، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ اورحساس اداروں نے حصہ لیا۔ کومبنگ آپریشن کا مقصد شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کو یقینی بنانا ہے۔







