اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کے ڈائریکٹر جنرل سید خرم علی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو سائبر کرائم ونگ کے امور، کارکردگی اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ سائبر کرائم ونگ (سی سی ڈبلیو …
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات،سوشل میڈیا پر سیاسی رہنماؤں اور نامور شخصیات کے خلاف پروپیگنڈا تشویشناک ہے

مزید خبریں
اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کے ڈائریکٹر جنرل سید خرم علی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو سائبر کرائم ونگ کے امور، کارکردگی اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ سائبر کرائم ونگ (سی سی ڈبلیو ) الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون (پیکا 2016) کے تحت کام کرنے والا ایف آئی اے کا خصوصی شعبہ ہے جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، یہ ونگ 2007 میں قائم کیا گیا اور ڈیجیٹل فرانزکس، ٹیکنیکل انویسٹی گیشن، انفارمیشن سکیورٹی آڈٹ، پینیٹریشن ٹیسٹنگ اور پروفیشنل ٹریننگ میں مہارت رکھتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ڈبلیو واحد قومی ادارہ ہے جو براہِ راست عوامی شکایات وصول کرتا ہے اور سائبر جرائم کے مرتکبین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتا ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سائبر کرائم ونگ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر سیاسی رہنماؤں اور نامور شخصیات کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا تشویشناک ہے، اس کی روک تھام کے لئے مؤثر انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی حکمت عملی اختیار کی جائے جس سے کسی کی بدنامی نہ ہو اور سوشل میڈیا کو ملکی مفاد اور مثبت مقاصد کے لئے استعمال کرنے میں مدد ملے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا جائے کیونکہ اس کے غلط استعمال سے نہ صرف ملک بلکہ اہم قومی شخصیات کی ساکھ بھی متاثر ہوتی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لاتے ہوئے ملکی ترقی، عوام کے تحفظ اور جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے صحت مند استعمال کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات کے تدارک کے لیے مؤثر حکمت عملی انتہائی ضروری ہے اور اس ضمن میں سائبر کرائم ونگ کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔








