راولپنڈی۔11دسمبر (اے پی پی):پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے مابین مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق "واریئر-IX" جاری ہے جو 28 نومبر سے شروع ہوئی اور 14 دسمبر 2025ء تک جاری رہے گی۔ دو ہفتے پر مشتمل اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا اور عسکری تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق جمعرات …
پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے مابین مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق "واریئر-IX” جاری

مزید خبریں
راولپنڈی۔11دسمبر (اے پی پی):پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے مابین مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق "واریئر-IX” جاری ہے جو 28 نومبر سے شروع ہوئی اور 14 دسمبر 2025ء تک جاری رہے گی۔ دو ہفتے پر مشتمل اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا اور عسکری تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کو نیشنل کائونٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی ) پبی میں ڈسٹنگوشڈ وزٹرز ڈے (ڈی وی ڈی ) کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائی دونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر چین سے آئے سینئر عسکری حکام بھی موجود تھے جبکہ پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف نے مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے دوران معزز مہمانوں کو مشق کے مقاصد، دائرہ کار اور مختلف مراحل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکا نے انسداد دہشت گردی سے متعلق مختلف عملی مشقوں کا مشاہدہ کیا اور دونوں ممالک کے جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیت، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشترکہ مشق پاکستان اور چین کے مضبوط دفاعی تعاون کی عکاس ہے جو دونوں ممالک کی افواج کے خطے میں امن، استحکام اور سکیورٹی کے لئے مشترکہ عزم کو مزید تقویت دیتی ہے۔








