وزارت خارجہ میں ناروےکے سفیر کی طلبی، اسلام آباد میں عدالتی کارروائی میں غیر ضروری شرکت پر شدید تحفظات کا اظہار

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری (یورپ) نے ناروےکے سفیر کو طلب کیا اور اسلام آباد میں عدالتی کارروائی میں ان کی غیر ضروری شرکت جو سفارتی پروٹوکول اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ جمعرات کو ایک عدالتی سماعت میں ناروے کے سفیر کی موجودگی پر انہیں …

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری (یورپ) نے ناروےکے سفیر کو طلب کیا اور اسلام آباد میں عدالتی کارروائی میں ان کی غیر ضروری شرکت جو سفارتی پروٹوکول اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

جمعرات کو ایک عدالتی سماعت میں ناروے کے سفیر کی موجودگی پر انہیں دیئے گئے احتجاجی مراسلے کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ ناروے کے سفیر کو وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری (یورپ) نے طلب کیا اور اسلام آباد میں عدالتی کارروائی میں ان کی غیر ضروری شرکت جو سفارتی پروٹوکول اور متعلقہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ناروے کے سفیر کا یہ اقدام پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے، سفیر پر زور دیا گیا کہ وہ ویانا کنونشن کے متعلقہ آرٹیکلز میں درج سفارتی طریقہ کار اور طے شدہ اصولوں کی سختی سے پاسداری کریں۔

 

مزید خبریں