صدر آصف علی زرداری کی ثمینہ خالد گھرکی کے گھر آمد

لاہور۔11دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جمعرات کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی کی لاہور میں رہائشگاہ کا دورہ کیا۔ صدر مملکت نے ان کے صاحبزادے کی آئندہ ہونے والی شادی پر نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے ثمینہ خالد گھرکی کی پارٹی کے لیے طویل خدمات، پارلیمنٹ میں فعال کردار …

لاہور۔11دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جمعرات کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی کی لاہور میں رہائشگاہ کا دورہ کیا۔ صدر مملکت نے ان کے صاحبزادے کی آئندہ ہونے والی شادی پر نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے ثمینہ خالد گھرکی کی پارٹی کے لیے طویل خدمات، پارلیمنٹ میں فعال کردار اور پیپلز پارٹی ویمن ونگ پنجاب میں ان کی اہم ذمہ داریوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ثمینہ خالد گھرکی کی محنت اور وابستگی نے پارٹی کی تنظیمی مضبوطی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی صدرِ مملکت کے ہمراہ تھے۔

 

مزید خبریں