لاہور۔12دسمبر (اے پی پی):پنجاب پولیس کے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 26 لاکھ 10 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے ایس آئی منصور احمد کو کندھے کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے اورریٹائرڈ انسپکٹر مسعود بیگ کو کمر کے علاج کیلئے 3 لاکھ روپے دیئے گئے۔اسی طرح جونیئر پٹرولنگ آفیسر محمد ممتاز کو علاج کیلئے 3 لاکھ …
پنجاب پولیس کے ملازمین و اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید26 لاکھ10ہزار کے فنڈز جاری

مزید خبریں
لاہور۔12دسمبر (اے پی پی):پنجاب پولیس کے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 26 لاکھ 10 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے ایس آئی منصور احمد کو کندھے کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے اورریٹائرڈ انسپکٹر مسعود بیگ کو کمر کے علاج کیلئے 3 لاکھ روپے دیئے گئے۔اسی طرح جونیئر پٹرولنگ آفیسر محمد ممتاز کو علاج کیلئے 3 لاکھ روپے، اے ایس آئی محمد زمان کو بیوی کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ ، شہید کانسٹیبل طارق محمود کی اہلیہ کو آنکھوں کے علاج2 لاکھ ،ریٹائرڈ اسسٹنٹ مبشر احمد، اے ایس آئیز غضنفر اللہ اور عثمان سلیم کو علاج کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دیئے۔
ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی رضاکار حسین، کانسٹیبلز محمد علی اور ریاست علی کو علاج کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس، مرحوم ڈی ایس پی اختر مجید کی بیوہ اور میسن محمد اشرف کو علاج کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دیئے گئے۔اسی طرح پرائیویٹ سیکرٹری نوید اسلام، ریٹائرڈ اے ایس آئی ظفراللہ اور ڈرائیور کانسٹیبل محمد ممتاز کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 2 لاکھ 60 ہزار روپے فنڈز جاری کئے گئے۔آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجرا کی منظوری دی۔آئی جی پنجاب نے کہا ہے مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔








