شاہ لطیف ٹائون پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث2 ملزمان گرفتار

کراچی۔ 12 دسمبر (اے پی پی):شاہ لطیف ٹائون پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث2مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سےسکھن کے علاقے سے سرقہ شدہ ایک موٹر سائیکل اور نقدی برآمدکرلی۔جمعہ کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں صداقت اور الطاف شامل ہیں۔گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔پولیس نے ملزمان کو مزید …

کراچی۔ 12 دسمبر (اے پی پی):شاہ لطیف ٹائون پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث2مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سےسکھن کے علاقے سے سرقہ شدہ ایک موٹر سائیکل اور نقدی برآمدکرلی۔جمعہ کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں صداقت اور الطاف شامل ہیں۔گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔پولیس نے ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ اے وی ایل سی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

 

مزید خبریں