اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):حریت رہنماء عبدالحمید لون نے کشمیری نوجوان خالد بٹ کے جموں میں بیہمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق کشمیری نوجوان کو بھارتی ایجنسیوں نے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور دوران تشدد نوجوانوں جان بحق ہوا،سوپور مقبوضہ کشمیر کے 21 سالہ نوجوان کو جموں سے اغواء کیا گیا تھا،نوجوان کی مسخ شدہ لاش جموں کے وجے پور سے برآمد …
حریت رہنماء عبدالحمید لون نے کشمیری نوجوان خالد بٹ کے جموں میں بیہمانہ قتل کی شدید مذمت کی

مزید خبریں
اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):حریت رہنماء عبدالحمید لون نے کشمیری نوجوان خالد بٹ کے جموں میں بیہمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق کشمیری نوجوان کو بھارتی ایجنسیوں نے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور دوران تشدد نوجوانوں جان بحق ہوا،سوپور مقبوضہ کشمیر کے 21 سالہ نوجوان کو جموں سے اغواء کیا گیا تھا،نوجوان کی مسخ شدہ لاش جموں کے وجے پور سے برآمد ہوئی۔حریت رہنماء عبدالحمید لون نے اس بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاش پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں
مقامی لوگوں کے مطابق نوجوان خالد بٹ کو بھارتی ایجنسیوں نے اغواء کیا تھا۔عبدالحمید لون کے مطابق سوپور مقبوضہ کشمیر میں خالد بٹ کے بیہمانہ قتل پر لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔عبدالحمید لون نے بتایا کہ سوپور میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین نےنوجوان کے قتل کا غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا،مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔








