خانیوال ۔ 12 دسمبر (اے پی پی):پولیو فری ضلع خانیوال کے عزم کے ساتھ بچوں کو قطرے پلانے کی مہم کا آغاز 15 دسمبر سے کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیر نگرانی محکمہ صحت نے چار روزہ انسداد مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او حکام سے مائیکرو پلان اور دیگر تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ …
خانیوال ،پولیو قطرے پلانے کی مہم کا آغاز 15 دسمبر سے کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر

مزید خبریں
خانیوال ۔ 12 دسمبر (اے پی پی):پولیو فری ضلع خانیوال کے عزم کے ساتھ بچوں کو قطرے پلانے کی مہم کا آغاز 15 دسمبر سے کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیر نگرانی محکمہ صحت نے چار روزہ انسداد مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او حکام سے مائیکرو پلان اور دیگر تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ لی، جبکہ 18 دسمبر تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 100 فیصد ہدف ہر صورت حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ والدین بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔








