سری لنکاکے سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان سے این ڈی ایم اے کی تیسری امدادی کھیپ کولمبو پہنچ گئی

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):حکومت پاکستان کی جانب سے سری لنکا میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی تعاون جاری ہے۔ اس سلسلے میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے 12 ٹن امدادی سامان پر مشتمل تیسری کھیپ کولمبو ایئرپورٹ پہنچا دی پہنچ گئی ہے، جہاں سری لنکن حکام نے اس کا استقبال کیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی کھیپ …

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):حکومت پاکستان کی جانب سے سری لنکا میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی تعاون جاری ہے۔ اس سلسلے میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے 12 ٹن امدادی سامان پر مشتمل تیسری کھیپ کولمبو ایئرپورٹ پہنچا دی پہنچ گئی ہے، جہاں سری لنکن حکام نے اس کا استقبال کیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی کھیپ میں ببل میٹ، مچھر دانیاں، گدے، بیڈ شیٹس، ٹینٹ اور ترپال شامل ہیں جنہیں سیلاب سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کی فوری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے روانہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے برادر ملک سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ این ڈی ایم اے کی کاوشوں کو دونوں ممالک کے حکام نے سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس تعاون سے متاثرین کی مشکلات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ پاکستان کی جانب سے یہ امداد مشترکہ دوستی اور علاقائی تعاون کی ایک اور مثال ہے جو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

مزید خبریں