اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے برطانیہ کی وزیر مملکت (بین الاقوامی ترقی اور افریقہ) برونس چیپ مین آف ڈارلنگٹن نے جمعہ کو اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاک-برطانیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سکیورٹی اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ’’اپ سکیل پروگرام‘‘ کے …
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری سے برطانیہ کی وزیر مملکت بیرونس چیپ مین کی ملاقات، پاک-برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے برطانیہ کی وزیر مملکت (بین الاقوامی ترقی اور افریقہ) برونس چیپ مین آف ڈارلنگٹن نے جمعہ کو اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاک-برطانیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سکیورٹی اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ’’اپ سکیل پروگرام‘‘ کے تحت سنگین جرائم سے نمٹنے کے طریقہ کار کو موثر بنانے کے ساتھ ساتھ افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی کے معاملے پر بھی اہم گفتگو ہوئی۔
دونوں وزراء نے علاقائی سکیورٹی صورتحال خاص طور پر افغانستان سے متعلق امور اور برطانیہ کو بھیجی گئی حوالگی کی درخواستوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ برونس چیپ مین آف ڈارلنگٹن نے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان امیگریشن تعاون کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔
وزیر مملکت طلال چوہدری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اپ سکیل پروگرام کے ذریعے سنگین جرائم سے نمٹنے اور سکیورٹی تعاون کو مزید موثر بنایا جائے گا۔یہ ملاقات پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سکیورٹی، قانونی معاونت اور باہمی ترقی کے شعبوں میں دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔








