اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):پریمیئر لاء کالج وزیرآباد کے 111 رکنی طلبہ و طالبات کے وفد نے 8 فیکلٹی ممبران کے ہمراہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔ پارلیمنٹ ہائوس آمد پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے وفد کا استقبال کیا۔وفد نے سینیٹ میوزیم کا دورہ کیا جہاں انہیں پارلیمنٹ کی تاریخ، قانون سازی کے مراحل اور سینیٹ کے آئینی کردار کے بارے میں جامع بریفنگ …
پریمیئر لاء کالج وزیرآباد کے طلبہ و طالبات کا پارلیمنٹ ہائوس کا مطالعاتی دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):پریمیئر لاء کالج وزیرآباد کے 111 رکنی طلبہ و طالبات کے وفد نے 8 فیکلٹی ممبران کے ہمراہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔ پارلیمنٹ ہائوس آمد پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے وفد کا استقبال کیا۔وفد نے سینیٹ میوزیم کا دورہ کیا جہاں انہیں پارلیمنٹ کی تاریخ، قانون سازی کے مراحل اور سینیٹ کے آئینی کردار کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔
بعد ازاں وفد کو سینیٹ ہال کا دورہ بھی کرایا گیا جہاں انہیں ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، پارلیمانی روایات اور قانون سازی کے عمل کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے اس مطالعاتی دورے کو نہایت معلوماتی اور مفید تعلیمی تجربہ قرار دیتے ہوئے سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات اور رہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔








