اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کی دعوت پر 12 سے 14 دسمبر 2025 تک منعقد ہونے والے 16ویں سر بنی یاس فورم میں شرکت کریں گے۔سر بنی یاس فورم ایک اعلیٰ سطح کا سالانہ اجتماع ہے جس میں سینئر عالمی رہنما، پالیسی ساز اور ماہرین خطے اور عالمی …
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار 16ویں سر بنی یاس فورم میں شرکت کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کی دعوت پر 12 سے 14 دسمبر 2025 تک منعقد ہونے والے 16ویں سر بنی یاس فورم میں شرکت کریں گے۔سر بنی یاس فورم ایک اعلیٰ سطح کا سالانہ اجتماع ہے جس میں سینئر عالمی رہنما، پالیسی ساز اور ماہرین خطے اور عالمی سطح کے اہم امورجن میں امن، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون شامل ہیں ،پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق فورم کے دوران نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار علاقائی استحکام، پائیدار ترقی اور معاشی شراکت داری کے فروغ سے متعلق موضوعات پر عالمی رہنماؤں اور ماہرین سے مشاورت کریں گے۔ وہ پاکستا ن کا مؤقف بھی پیش کریں گے جس میں مکالمے کے فروغ، علاقائی چیلنجز کے حل اور اقتصادی تعاون کے مواقع بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔








