آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے تاہم شام/رات میں گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوااورکشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ اسی طرح پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ …

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے تاہم شام/رات میں گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوااورکشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

اسی طرح پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں دھندمیں اضافہ کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں سموگ جبکہ رات /صبح کے اوقات میں چند مقامات پردھند چھائی رہی۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 08، سکردومنفی07، گلگت ،گوپس اور بگروٹ میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں