لاہور۔12دسمبر (اے پی پی):چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ اور سیریز جیتنے پر پاکستانی ویمنز انڈر 19 ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی سے بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دی ۔ انہوں نے کہا کہ ویمنز انڈر 19 ٹیم کی کپتان ایمان نصیر سمیت تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد دیتا ہوں۔ …
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستانی ویمنز انڈر 19 ٹیم کو مبارکباد

مزید خبریں
لاہور۔12دسمبر (اے پی پی):چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ اور سیریز جیتنے پر پاکستانی ویمنز انڈر 19 ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی سے بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دی ۔
انہوں نے کہا کہ ویمنز انڈر 19 ٹیم کی کپتان ایمان نصیر سمیت تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انڈر 19 ویمنز کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انڈر 19 ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے محنت اور جذبے سے سیریز کھیلی اور فتح اپنے نام کی۔ امید ہے کہ انڈر 19 وویمنز ٹیم آنے والے وقت میں مزید کامیابیاں سمیٹے گی۔








