وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

لاہور ۔13دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیر اعظم نے ترکمانستان کے دو روزہ سرکاری دورہ کے دوران ترکمانستان کی 30 سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے موقع پر اشک آباد میں منعقدہ فورم میں شرکت اور خطاب کیا۔ قبل ازیں انہوں نے عالمی رہنماؤں کے ہمراہ یادگار غیر جانبداری کا دورہ بھی کیا اور پھول چڑھائے۔ …

لاہور ۔13دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیر اعظم نے ترکمانستان کے دو روزہ سرکاری دورہ کے دوران ترکمانستان کی 30 سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے موقع پر اشک آباد میں منعقدہ فورم میں شرکت اور خطاب کیا۔ قبل ازیں انہوں نے عالمی رہنماؤں کے ہمراہ یادگار غیر جانبداری کا دورہ بھی کیا اور پھول چڑھائے۔

وزیر اعظم نے دورے کے دوران ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پیژشکیان اور ترکمانستان کے صدر سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔ اسکے علاوہ انکی روس کے صدر پیوٹن ، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان ، کرغزستان کے صدر صادر جپاروف سمیت عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

مزید خبریں