علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات کے خاتمے تک فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی، تھائی وزیرِاعظم

بنکاک ۔13دسمبر (اے پی پی):تھائی لینڈ کے وزیرِاعظم انوتن چرن وراکل نے کہا ہے کہ جب تک ملک کی سرزمین اور عوام کو لاحق خطرات مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتے، فوجی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔شنہوا کے مطابق ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیرِاعظم نے واضح کیا کہ قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ …

بنکاک ۔13دسمبر (اے پی پی):تھائی لینڈ کے وزیرِاعظم انوتن چرن وراکل نے کہا ہے کہ جب تک ملک کی سرزمین اور عوام کو لاحق خطرات مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتے، فوجی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔شنہوا کے مطابق ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیرِاعظم نے واضح کیا کہ قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر بھی ردِعمل دیا جس میں سڑک کنارے ہونے والے بم دھماکے کو ایک ’’حادثہ‘‘ قرار دیا گیا تھا۔

ٹرمپ کے مطابق اس واقعے میں تھائی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا تھا، تاہم تھائی لینڈ نے اس کے جواب میں سخت ردِعمل ظاہر کیا۔وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ ہرگز کوئی سڑک کنارے ہونے والا حادثہ نہیں تھا،‘‘ اور مزید کہا کہ ’’آج صبح کیے گئے ہمارے اقدامات خود سب کچھ بیان کر رہے ہیں۔ادھر فوجی ذرائع کے حوالے سے تھائی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ رائل تھائی ایئر فورس نے کمبوڈیا کی سرحد کے قریب اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے دو ایف-16 لڑاکا طیارے تعینات کیے۔