لندن ۔13دسمبر (اے پی پی):برطانیہ نے سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے چار اعلیٰ افسران پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن میں اس کا سیکنڈ کمانڈر بھی شامل ہے۔العربیہ کے مطابق ان افراد پر سوڈان کی فوج کے ساتھ جاری خانہ جنگی کے دوران سنگین جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے۔برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نےکہا کہ پابندیاں خاص طور پر ان افراد کے خلاف ہیں جن کے ہاتھ …
برطانیہ نے سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز کی سینئر قیادت پر پابندیاں عائد کر دیں

مزید خبریں
لندن ۔13دسمبر (اے پی پی):برطانیہ نے سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے چار اعلیٰ افسران پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن میں اس کا سیکنڈ کمانڈر بھی شامل ہے۔العربیہ کے مطابق ان افراد پر سوڈان کی فوج کے ساتھ جاری خانہ جنگی کے دوران سنگین جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے۔برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نےکہا کہ پابندیاں خاص طور پر ان افراد کے خلاف ہیں جن کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں اور اجتماعی قتل، قحط اور اجتماعی عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے ثبوت موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ مظلومین کی مدد کے لیے انسانی امداد فراہم کرے گا اور ہمیشہ سوڈانی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔چاروں افسران میں عبد الرحیم حمدان دقلو شامل ہیں جو سپورٹ فورسز کے سربراہ محمد حمدان دقلو عُرف "حمیدتی” کے بھائی ہیں، جبکہ باقی تین افراد شمالی دارفور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جدو حمدان، تیجانی ابراہیم موسیٰ اور ابو لولو ہیں۔ ان پر الفاشر شہر میں جرائم کرنے کا الزام ہے۔ نومبر میں یورپی یونین نے بھی عبد الرحیم پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ پابندیوں کے تحت ان افسران کی جائیداد منجمد کی گئی اور انہیں برطانیہ میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔








