مشرق وسطیٰ میں عظیم امن قائم کیا ہے ، غزہ کے معاملے پر بڑا کام کر رہے ہیں،امریکا

واشنگٹن ۔13دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا غزہ کی پٹی کے معاملے پر ایک بڑا کام کر رہا ہے اور امن معاہدے کے دوسرے مرحلے کی تیاری کر رہا ہے۔ العربیہ کے مطابق انھوں نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کو عظیم قرار دیا۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ غزہ کے معاملے پر بھرپور کام کر رہے ہیں اور مشرقِ …

واشنگٹن ۔13دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا غزہ کی پٹی کے معاملے پر ایک بڑا کام کر رہا ہے اور امن معاہدے کے دوسرے مرحلے کی تیاری کر رہا ہے۔ العربیہ کے مطابق انھوں نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کو عظیم قرار دیا۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ غزہ کے معاملے پر بھرپور کام کر رہے ہیں اور مشرقِ وسطیٰ میں حقیقی امن موجود ہے، جس کی حمایت 59 ممالک کر رہے ہیں اور یہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ممالک حماس یا لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ معاملہ کرنے کے لیے مداخلت کرنا چاہتے ہیں، لیکن فی الحال اس کی ضرورت نہیں اور بعض ممالک نے مکمل طور پر مداخلت کی پیشکش بھی کی ہے۔