اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 14 دسمبر کو شکارپور پی ایس 9 ، سندھ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ و کنٹرول سنٹر قائم کر دیا ہے۔ یہاں جاری بیان کے مطابق اس سنٹر میں عوام الناس کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔ شکایات کے بروقت اَزالہ …
الیکشن کمیشن نے 14 دسمبر کو شکارپور پی ایس 9 ، سندھ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں الیکشن مانیٹرنگ و کنٹرول سنٹر قائم کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 14 دسمبر کو شکارپور پی ایس 9 ، سندھ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ و کنٹرول سنٹر قائم کر دیا ہے۔ یہاں جاری بیان کے مطابق اس سنٹر میں عوام الناس کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔ شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیےگیےہیں۔ عوام مذکورہ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے ای ایم سی سی سنٹر کے عملہ سے ای میل[email protected] پربھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
کمیشن نے عوام کی سہولت کے لیے سنٹر میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر 051111327000 ہے۔ کنٹرول سنٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔فیکس نمبر 0519204404 کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں۔ آج سے رزلٹ کے موصول ہونے تک سنٹر میں شکایات جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ای ایم سی سی پولنگ کے دن اور نتائج کے موصول ہونے تک مسلسل کام کرے گا۔








