اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):انسدادِ دہشتگردی اقدامات کی عدم تکمیل پر اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل اجلاس میں عالمی برادری افغان طالبان پر برس پڑی،انتہا پسند طالبان کی سرپرستی میں افغان سر زمین سے پاکستان سمیت پورے خطہ دہشت گردی کی لپیٹ میں آچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے اجلاس میں متعدد ممالک کے مندوبین اور نمائندگان نے افغانستان کو دہشتگروں کی آماجگاہ قرار دیتے ہوئے متفقہ تاثرات کا اظہار …
اقوام متحدہ اجلاس میں عالمی برادری کا افغان طالبان رجیم کو دوٹوک انتباہ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):انسدادِ دہشتگردی اقدامات کی عدم تکمیل پر اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل اجلاس میں عالمی برادری افغان طالبان پر برس پڑی،انتہا پسند طالبان کی سرپرستی میں افغان سر زمین سے پاکستان سمیت پورے خطہ دہشت گردی کی لپیٹ میں آچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے اجلاس میں متعدد ممالک کے مندوبین اور نمائندگان نے افغانستان کو دہشتگروں کی آماجگاہ قرار دیتے ہوئے متفقہ تاثرات کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو کانگ نے خبردار کیا کہ افغان سر زمین میں ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروہ فعال اور پڑوسی ممالک پر حملوں میں ملوث ہیں۔ڈنمارک کی نمائندہ برائے اقوام متحدہ کرسٹینا مارکس لاسِن کے مطابق طالبان کو القاعدہ، ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کے خاتمہ میں کردار ادا کرنا چاہیے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقبل مندوب عاصم افتخار نے افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشت گرد حملوں میں شدید اضافہ کی وجہ طالبان کے غیر مؤثر اقدامات کو قرار دے دیا،افغان سرزمین سے طالبان کی نگرانی ، منصوبہ بندی اور مالی معاونت میں پاکستان پر حملہ کیا جاتا ہے۔اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ نے سیکیورٹی کونسل کو انسدادِ دہشت گردی وعدوں میں پیشرفت نہ ہونے پر طالبان کو تنبیہ کا مطالبہ کر دیا۔
پانامہ کے نمائندہ "ایلوی الفارو ڈی البا” نے افغانستان میں ٹی ٹی پی، داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے باعث مسلح واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب سعید ایراوانی نے طالبان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین کسی بھی پڑوسی ملک کیخلاف دہشت گردی یا تشدد کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے،افغان عبوری حکام کو دہشتگرد گروہوں کو ہر قسم کی مدد روکنے کی مکمل ذمہ داری لینا ہوگی۔
پاکستان عالمی برادری کو افغان سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کے ناقابلِ تردید ثبوت فراہم کر چکا ہے۔افغان سرزمین میں دہشت گرد مراکز ختم کیے بغیر ہمسایہ ممالک اور خطہ میں امن ممکن نہیں۔افغان طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی پشت پناہی اور سیکیورٹی ناکامی خطہ کے امن کو سنگین خطرات میں ڈال چکی ہے۔








