عازمین حج و عمرہ کیلئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات مکہ المکرمہ ۔ 30 مئی (اے پی پی) مکہ مکرمہ میں حرم شریف کے متعلقہ ادارے نے عازمین حج و عمرہ کیلئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں ۔ مکہ سیکرٹریٹ کی طرف سے سعودی اخبار کو بتایاگیاکہ سینئر افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عازمین حج …
عازمین حج و عمرہ کیلئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات
عازمین حج و عمرہ کیلئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات
مکہ المکرمہ ۔ 30 مئی (اے پی پی) مکہ مکرمہ میں حرم شریف کے متعلقہ ادارے نے عازمین حج و عمرہ کیلئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں ۔ مکہ سیکرٹریٹ کی طرف سے سعودی اخبار کو بتایاگیاکہ سینئر افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عازمین حج و عمرہ کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے کام کی خود نگرانی کریں ۔ حرم شریف اور عازمین کے رہائشی علاقوں کی صفائی کیلئے 11850کارکنوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ ان علاقوں میں مچھروں اور دیگر کیڑے مکوڑوں کو مارنے ، عازمین کی فروخت کی جانیوالی اشیاءخوردونوش کے معیاری ہونے کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔









