اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون سمیت انڈیپنڈنٹ گروپ کو پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے ضامن ہیں۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان بار کونسل کے انتخابات …
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی پاکستان بار کونسل انتخابات میں کامیابی پر انڈیپنڈنٹ گروپ کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون سمیت انڈیپنڈنٹ گروپ کو پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے ضامن ہیں۔
ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام وکلا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ میں وکلا برادری کا کردار قابلِ تحسین ہے،وکلا برادری شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،
وکلا ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے ضامن ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے نومنتخب ممبران پاکستان بار کونسل کو وکلا برادری کو درپیش مسائل کے حل میں ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی۔انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے لیے بینچ اور بار کے مابین قریبی رابطے ضروری ہیں۔








