اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک، دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 …
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک، دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار کیوسک اور اخراج 33 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 2 ہزارکیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 32 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 27 ہزار کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد 16 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 31 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 26 ہزار 600 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 38 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 34 ہزار 700 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 35 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 500 کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 14 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 800 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 17 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 700 کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد 13 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1489.28 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.624 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1206.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.701 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.070 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








