الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کاشیڈول جاری نہیں کیا، ترجمان

لاہور۔14دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ کچھ لوگ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (ICT) میں بلدیاتی انتخابات کے جاری کردہ شیڈول کو پنجاب صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے ساتھ جوڑ رہے ہیں۔لہذایہ واضح کیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن …

لاہور۔14دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ کچھ لوگ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (ICT) میں بلدیاتی انتخابات کے جاری کردہ شیڈول کو پنجاب صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے ساتھ جوڑ رہے ہیں۔لہذایہ واضح کیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صرف اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے،پنجاب صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں