افغان پناہ گزین امریکا سمیت دنیا بھر کی قومی سلامتی کیلئے غیر معمولی اور تیزی سے بڑھتا ہوا خطرہ بن گئے

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):افغان پناہ گزین امریکا سمیت دنیا بھر کی قومی سلامتی کیلئے غیر معمولی اور تیزی سے بڑھتا ہوا خطرہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان رجیم کے زیراقتدار افغانستان بین الاقوامی دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے۔ دنیا بھر میں افغان باشندےغیر قانونی سرگرمیوں، سمگلنگ اور دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں۔ ڈائریکٹر امریکی نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ نے امریکا میں موجود افغان شہریوں …

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):افغان پناہ گزین امریکا سمیت دنیا بھر کی قومی سلامتی کیلئے غیر معمولی اور تیزی سے بڑھتا ہوا خطرہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان رجیم کے زیراقتدار افغانستان بین الاقوامی دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے۔ دنیا بھر میں افغان باشندےغیر قانونی سرگرمیوں، سمگلنگ اور دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں۔ ڈائریکٹر امریکی نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ نے امریکا میں موجود افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات کاتہلکہ خیز انکشاف کیا۔

ڈائریکٹرامریکی نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ کا کہنا تھا کہ کم از کم 2,000 افغان شہری دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھتے ہیں یا مشتبہ دہشتگرد ہیں، ہم جانتے ہیں کہ مختلف دہشت گرد گروہ اب بھی ہمارے ملک کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ تلسی گبارڈ نے کہا کہ ڈائریکٹر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر نے بائیڈن انتظامیہ میں امریکا ہجرت کرنے والے افغان باشندوں کے بارے میں ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔

ڈائریکٹر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر جوکینٹ کا کہنا ہے کہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر نے ملک میں داخل ہونے والے تقریباً 18,000 افغان شہریوں کی نشاندہی کی ہےجو بدنامِ زمانہ یا مشتبہ دہشت گرد ہیں، یہ وہ افراد تھے جو دہشت گرد گروہوں سے تعلق رکھتے تھےاور امریکا میں داخل ہوئے۔ فوکس نیوز کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر نے افغان مہاجرین کو امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔ مختلف ممالک نے اپنی سرزمین پر دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر افغان باشندوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اور تربیتی مراکز دنیا بھر کے امن کیلئے سنگین چیلنج بن چکے ہیں۔

مزید خبریں